مشرق وسطیٰ

شمالی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 لوگوں کی موت

فلسطینی ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں واقع مکان کو نشانہ بناکر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ: فلسطینی ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں واقع مکان کو نشانہ بناکر کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 9 فلسطینی جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان

غزہ میں فلسطینی سول ڈیفینس کے اہلکار محمود باسل نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ میں غزہ اسٹریٹ پر القدس اوپن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اکرم النجر کے گھر پر حملہ کیا، جس میں تین بچوں اور دو خواتین سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور پڑوسی گھروں میں موجود دیگر افراد زخمی ہوئے۔

باسل نے مزید کہا کہ شہری دفاع کی ٹیمیں اب بھی لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہیں، جو ممکنہ طور پر نشانہ بنائے گئے مکان اور اس سے ملحقہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو شمالی غزہ کے انڈونیشیائی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس حملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

a3w
a3w