دہلی

آتشی دہلی کی سب سے کم عمر چیف منسٹر بن گئیں، عاپ لیڈر کے ساتھ 5 دیگر وزرا نے بھی لیا حلف

سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، گوپال رائے اور عمران حسین نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ چاروں کیجریوال حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

نئی دہلی: آتشی نے آج دہلی کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا ۔ راج نواس میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے انہیں حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی آتشی دہلی کے سب سے کم عمرچیف منسٹر بھی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آتشی دہلی کی تیسری خاتون  چیف منسٹر ہیں۔ حلف برداری کے دوران سابق چیف منسٹر اروند کیجریوال اور سابق نائب چیف منسٹر منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے سرکردہ رہنما موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
دہلی کے آشاکرن شیلٹر ہوم میں 14 اموات کی تحقیقات کا حکم جاری
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت

آتشی کے علاوہ 5 وزراء نے بھی حلف لیا۔ آتشی حکومت میں جن لوگوں کو وزیر بنایا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر پرانے چہرے ہیں۔ مکیش اہلوت نئی حکومت میں واحد نیا چہرہ ہیں۔ مکیش اہلوت 2020 میں پہلی بار ایم ایل اے بنے، وہ سلطان پور ماجرا سے ایم ایل اے ہیں اور شمال مغربی دہلی میں پارٹی کا دلت چہرہ ہیں۔

اس کے علاوہ سوربھ بھاردواج، کیلاش گہلوت، گوپال رائے اور عمران حسین نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ چاروں کیجریوال حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ آتشی کالکاجی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں اور کیجریوال حکومت میں کئی اہم محکموں کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

حلف لینے سے پہلے، آتشی اور ان کی کابینہ میں شامل لیڈروں نے یہاں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ آتشی، اے اے پی لیڈر گوپال رائے اور کیلاش گہلوت حلف برداری سے قبل یہاں سول لائنس میں کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

کیجریوال نے چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس ہفتے کے شروع میں، آتشی کو AAP کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کیجریوال نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا غیر متوقع اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر تبھی واپس آئیں گے جب لوگ انہیں ‘ایمانداری کا سرٹیفکیٹ’ دیں گے۔

a3w
a3w