حیدرآباد
ملک میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ: کے کویتا
کویتا جو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ہیں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج کے ہندوستان میں عوام حقیقی ڈگریوں کے باوجود ملازمت حاصل نہیں کرپارہے ہیں اور ایک شخص جس کے پاس ڈگری نہیں ہے، سرکردہ عہدہ کا حامل ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ بے روزگاری کی شرح 7.8%ہے جو تین ماہ میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے تاہم نوجوانوں کی صلاحیت سے استفادہ کی مساعی کے لئے کیا کوئی فکرمندی ظاہر کی جارہی ہے؟

a3w