شمال مشرق

سی اے اے کے تحت صرف ایک درخواست: چیف منسٹر آسام

چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے پیر کے دن یہ دعویٰ کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کے مخالفین پر سخت تنقید کی کہ آج کی تاریخ تک صرف ایک شخص نے سی اے اے کے تحت شہریت کی درخواست دی ہے۔

گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنت بشواشرما نے پیر کے دن یہ دعویٰ کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کے مخالفین پر سخت تنقید کی کہ آج کی تاریخ تک صرف ایک شخص نے سی اے اے کے تحت شہریت کی درخواست دی ہے۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
وزیراعظم مودی نے چیف منسٹر آسام پر دباؤ ڈالا: جئے رام رمیش
آسام میں سی اے اے مکمل طور پر غیر معمولی : ہیمنتا بسوا شرما
سی اے اے قواعد کا مقصد پڑوسی ملکوں کی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال

انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سی اے اے لاگو ہوئے کئی دن بیت گئے لیکن آج کی تاریخ تک آسام میں صرف ایک شخص نے اس کے لئے درخواست دی۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سی اے اے کی مخالفت کررہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس کے تحت لاکھوں لوگ شہریت کے لئے درخواست دیں گے۔ اب ایسے لوگوں کو جواب دہ ٹھہرانا چاہئے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ آسام کے بنگالی اکثریتی علاقوں میں سی اے اے کا کوئی اثر نہیں۔ آپ حلقہ اسمبلی سوناری کو مثال کے طورپر لے سکتے ہیں۔

وہاں کئی بنگالی بولنے والے آباد ہیں لیکن کسی ایک نے بھی سی اے اے کے تحت درخواست داخل نہیں کی۔ غور طلب ہے کہ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین (آسو) اور کئی دیگر تنظیموں نے گزشتہ ماہ مرکزی حکومت کی طرف سے سی اے اے لاگو کئے جانے کے فوری بعد احتجاج کیا تھا۔

a3w
a3w