مہاراشٹرا
سوجھ بوجھ نہ ہونے سے مذہب کے نام پر ظلم: موہن بھاگوت
انہوں نے مہاراشٹرا کے امراوتی میں مہانوبھاؤآشرم میں ایک تقریب میں کہا کہ دھرم اہم ہے اور اسے اچھی طریقہ سے پڑھانا/ سمجھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرم کی ادھوری معلومات کا نتیجہ ادھرم کی شکل میں نکلتا ہے۔
امراوتی: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے دن کہا کہ دھرم (مذہب) کے نام پر ہونے والی ساری ظلم زیادتیاں غلط فہمی اور مذہب کی صحیح سمجھ نہیں ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
انہوں نے مہاراشٹرا کے امراوتی میں مہانوبھاؤآشرم میں ایک تقریب میں کہا کہ دھرم اہم ہے اور اسے اچھی طریقہ سے پڑھانا/ سمجھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دھرم کی ادھوری معلومات کا نتیجہ ادھرم کی شکل میں نکلتا ہے۔ دنیا بھر میں دھرم کے نام پر جو بھی ظلم و زیادتیاں ہورہی ہیں وہ اس لئے ہورہی ہیں کہ مذہب کے تعلق سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور دھرم کی صحیح سوجھ بوجھ نہیں ہوتی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دھرم ہمیشہ رہا ہے اور ہر چیز اسی کے مطابق چلتی ہے، اسی لئے ہم اسے سناتن کہتے ہیں۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ دھرم کا کام دھرم کی حفاظت کرنا ہے۔