شمالی بھارت

ہندوستان سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتا ہے: موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے روز کہا کہ دنیا کے کئی ممالک ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ (ہندوستان) سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتا ہے۔

لدھیانہ: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے روز کہا کہ دنیا کے کئی ممالک ہندوستان کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ (ہندوستان) سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت
مودی حکومت، دستور کے لئے خطرہ: راہول گاندھی

بھاگوت نے یہاں بھینی صاحب نامدھاری انٹرنیشنل ہیڈکوارٹرس میں ست گرو پرتاپ سنگھ اور ماتا بھوپیندر کور کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا کام دنیا میں توازن پیدا کرنا ہے اور وہ اپنا رول بخوبی نبھا رہا ہے۔ ہندوستان کوئی خودغرض ملک نہیں ہے۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتا ہے۔

دائیں بازو کے ہندو لیڈر نے کہا کہ کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو نہ صرف سماج میں پھوٹ ڈال رہی ہیں بلکہ ملک کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان طاقتوں سے متحدہ مقابلہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مذہب کا پیام اتحاد ہے۔ وہ نفاق کی بات نہیں کرتا۔