شمالی بھارت

ممبئی میٹنگ میں نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوجائے گا: نتیش کمار

چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اتوار کے دن کہا کہ ممبئی میں اپوزیشن اتحاد (انڈیا) کی میٹنگ میں امکان ہے کہ مزید چندسیاسی جماعتیں اپوزیشن بلاک میں شامل ہوجائیں۔

پٹنہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اتوار کے دن کہا کہ ممبئی میٹنگ میں 2024ء کے لوک سبھا الیکشن کیلئے اپوزیشن بلاک انڈیا میں نشستوں کی تقسیم کے فارمولہ کا فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ حاصل کرنے میرے کوئی شخصی عزائم نہیں۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے سلائی مشینوں اور ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم

میں صرف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرناچاہتا ہوں۔ ہمیں توقع ہے کہ ممبئی میں بعض مزید جماعتیں ہمارے کیمپ میں شامل ہوجائیں گی۔ ممبئی میٹنگ میں یہ بھی طئے ہوجائے گا  کہ کون کہاں سے الیکشن لڑے گا۔ ممبئی میٹنگ میں سب کچھ طئے ہوجائے گا۔

 نتیش کمار پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اپوزیشن اتحاد کی ممبئی میٹنگ 31 اگست اور یکم ستمبر کو منعقد ہوگی اور اس کی میزبانی این سی پی اور شیوسینا(یوبی ٹی) کریں گی۔

 بہار میں نظم وضبط کی ابترہوتی صورتحال کے بی جے پی کے ریمارک پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ بھگواجماعت پر توجہ دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 ہم لوگ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کررہے ہیں اور اس سے بی جے پی کویقیناً تکلیف پہنچ رہی ہے۔ اسی لئے وہ ہمارے خلاف ایسے بیانات دے رہی ہے۔ میں اس کے بیانات پر توجہ نہیں دیتا۔

پی ٹی آئی کے بموجب چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اتوار کے دن کہا کہ ممبئی میں اپوزیشن اتحاد (انڈیا) کی میٹنگ میں امکان ہے کہ مزید چندسیاسی جماعتیں اپوزیشن بلاک میں شامل ہوجائیں۔

 جنتادل یو قائد نے جنہوں نے بی جے پی کی مخالفت کیلئے مختلف جماعتوں کو یکجاکرنے میں اہم رول ادا کیا‘ ان جماعتوں کا نام نہیں بتایا لیکن اتنا ضرورکہا کہ الیکشن سے متعلق طریقہ کارجیسے نشستوں کی تقسیم پر میٹنگ میں تبادلہئ خیال ہوگا۔

 پٹنہ میں میڈیا سے بات چیت میں نتیش کمار نے کہا کہ ہم ممبئی میٹنگ میں آئندہ سال کے عام انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ نشستوں کی تقسیم پربھی بات چیت ہوگی۔ مزید چند سیاسی جماعتیں ہمارے خیمے میں شامل ہونے والی ہیں۔

 انہو ں نے کہا کہ میری کامنا(خواہش) ہے کہ 2024 ء کے لوک سبھا الیکشن سے قبل زیادہ سے زیادہ جماعتیں متحد ہوجائیں۔ میں اسی سمت میں کام کررہا ہوں۔ میری اپنی کوئی تمنا نہیں۔