آندھراپردیش
چندرابابوپر حملہ، تین افراد زیرحراست
وائی ایس آرکانگریس کے دورحکومت میں اُس وقت کے اپوزیشن لیڈرو تلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈو پراین ٹی آرضلع ک ے نندی گاما میں سنگباری کی گئی تھی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈوپرسنگباری کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے تین افراد کوگرفتار کرلیا۔
وائی ایس آرکانگریس کے دورحکومت میں اُس وقت کے اپوزیشن لیڈرو تلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈو پراین ٹی آرضلع ک ے نندی گاما میں سنگباری کی گئی تھی۔
پولیس نے اس معاملہ کے سلسلہ میں تین افرادکو گرفتارکرلیا۔ یہ واقعہ 5نومبر2022کو اُس وقت پیش آیا تھا جب چندرابابونائیڈونندی گاما کے دورہ کے دوران عوام سے ملاقات کررہے تھے۔
اس حملہ میں چندرابابوکے چیف سیکوریٹی آفیسر مدھوسدن زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیاگیاتھا تاہم اس سلسلہ میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔
حال ہی میں پولیس نے اس معاملہ میں پیشرفت کرتے ہوئے تین افرادکوحراست میں لے لیا۔