تلنگانہ

کے سی آر کو چیف منسٹر بننے سے روکنے ہر ممکن مساعی: شرمیلا

وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی بانی وصدر وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی،کے چندر شیکھرراو کو تلنگانہ کا چیف منسٹر بننے سے روکنے کیلئے سیاسی طورپر ہر ممکن اقدام کرے گی۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی بانی وصدر وائی ایس شرمیلا نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی،کے چندر شیکھرراو کو تلنگانہ کا چیف منسٹر بننے سے روکنے کیلئے سیاسی طورپر ہر ممکن اقدام کرے گی۔

متعلقہ خبریں
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
بھوک ہڑتال کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع ہونے شرمیلا کا فیصلہ
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
دبئی جیل سے وطن واپس افراد سے کے ٹی آر کی ملاقات
کے ٹی آر اور کے راجگوپال ریڈی میں دلچسپ نوک جھونک

انہوں نے ایک تلگو نیوزچیانل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تمام حلقوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ریاستی اسمبلی کے انتخابات جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ انصاف کیساتھ ریاست کے عوام کی خدمت کے ذریعہ اپنے والد وائی ایس راج شیکھرریڈی کی وراثت کو برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں۔انہوں نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران کئے گئے وعدوں سے کے سی آر نے انحراف کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے والد و متحدہ اے پی کے سابق چیف منسٹرراج شیکھرریڈی کی فلاحی اسکیمات پر مناسب طورپر عمل کرنے میں ریاستی حکومت کی ناکامی کے سبب ہی انہوں نے سیاسی جماعت کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ان کے تلنگانہ سے تعلق نہ ہونے سے متعلق الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے دعوی کو منصفانہ قرار دیا اور اس خصوص میں کئی مثالیں بھی پیش کیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلی نے کالیشورم پراجکٹ کے فنڈس کا غلط استعمال کیا ہے۔انہوں نے ان کی پارٹی کے بی جے پی کے بی ٹیم ہونے کے الزام کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی وہ کام کرے گی جو کانگریس یا بی جے پی نہیں کرسکے۔