جرائم و حادثات

پتنگ شاپ کے ملازمین پر حملہ

نارائن گوڑہ چوراستے کے قریب شرپسندوں نے فٹ ویر ملازمین پر حملہ کردیا۔ ذرائع کے بموجب اوٹ لوکس فٹ ویر پر پتنگیں بھی فروخت کرنے کے لئے رکھی گئی تھیں۔

حیدرآباد: نارائن گوڑہ چوراستے کے قریب شرپسندوں نے فٹ ویر ملازمین پر حملہ کردیا۔ ذرائع کے بموجب اوٹ لوکس فٹ ویر پر پتنگیں بھی فروخت کرنے کے لئے رکھی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس دوران چند بچوں نے آکر پتنگوں کو چھونے کی کوشش کی۔ شاپ کے ملازمین نے انھیں واپس بھیج دیا۔ بچوں نے جاکر بڑوں سے یہ واقعہ بیان کیا۔

بڑوں میں شامل شرپسندوں نے محمد قیصر اور محمد حبیب پر حملہ کر کے زخمی کردیا۔ زخمیوں کو دواخانہ عثمانیہ سے رجوع کیا گیا۔ سلطان بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔

تاہم پولیس نے ہمیشہ کی طرح خاموشی اختیار کرلی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع پر مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خان خالد نے اطلاع ملتے ہی مقام واقعہ پہونچ کر تفصیلات معلوم کیں اور پولیس سے نمائندگی کی۔ پولیس نے انھیں تیقن دیا ہے کہ اس سلسلہ میں کارروائی کی جائے گی۔