مشرق وسطیٰ
ایران کے صوبہ بوشہر میں فوجی تنصیب پر حملہ، متعدد ہلاکتیں و زخمی ہونے کی اطلاعات
ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے مقامی حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
تہران: ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے مقامی حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
ادھر خبر رساں ادارے مہر کے مطابق، مقامی حکام نے بتایا ہے کہ شہر اندیمشق پر بھی امریکہ کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شلمچہ سرحدی گزرگاہ کے قریب بھی میزائل حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔