دہلی میں طلبا پر پولیس ظلم، سپریم کورٹ کا جلد سماعت سے انکار
سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن ایک درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا جس میں کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کے سنسد چلو مارچ کے دوران احتجاجی طلبا کے خلاف پولیس کی مبینہ کارروائی کو چیلنج کیا گیا۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن ایک درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا جس میں کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کے سنسد چلو مارچ کے دوران احتجاجی طلبا کے خلاف پولیس کی مبینہ کارروائی کو چیلنج کیا گیا۔
چیف جسٹس سوریہ کانت نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ عدالت کا وقت ضائع نہ کرے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت‘ جسٹس جئے ملیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے یہ بات اس وقت کہی جب درخواست گزار کے وکیل نے فوری سماعت چاہی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ برائے مہربانی ہمارا اور آپ کا وقت ضائع نہ کریں۔
آپ کا وقت ہم سے زیادہ قیمتی ہے۔ وکیل نے کہا کہ طلبا اہم مسائل اٹھارہے ہیں۔ وہ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی میں اصلاحات چاہتے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بے حد شکریہ۔
وکیل نے جب اس بات پر زور دیا کہ مظاہرین پر پولیس کے ظلم و زیادتی کے ویڈیوز موجود ہیں اور معاملہ کی جلد سماعت ضروری ہے تو چیف جسٹس نے ریمارک کیا کہ ہمیں ویڈیوز سے کوئی دلچسپی نہیں‘ ہمارے پاس ویڈیوز دیکھنے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے درخواست کی جلد لسٹنگ سے انکار کردیا۔