تلنگانہ
پولیس ملازمین پر حملہ، 2نوجوان زیرحراست
جب پولیس ملازمین پٹرول پمپ پہنچے اورمداخلت کے ذریعہ دونوں گروپس کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تو دو نوجوانوں نے پولیس کانسٹیبل پر حملہ کردیا۔
حیدرآباد: پٹرول پمپ کے ملازم کے ساتھ ہوئے جھگڑے کے دوران برہم نوجوانوں نے پولیس ملازمین پر حملہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کسی مسئلہ پر پٹرول پمپ کے اسٹاف کے ساتھ 5نوجوانوں نے بحث وتکرار کی جس کے بعد پٹرول پمپ کے اسٹاف نے پولیس کو طلب کرلیا۔
جب پولیس ملازمین پٹرول پمپ پہنچے اورمداخلت کے ذریعہ دونوں گروپس کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی تو دو نوجوانوں نے پولیس کانسٹیبل پر حملہ کردیا۔جگتیال ٹاون پولیس نے ان نوجوانوں بی شیکھر اورٹی گنگارام کو تحویل میں لیتے ہوئے اس کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔