مشرق وسطیٰ

غزہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ،سابق ہندوستانی فوجی عہدیدار ہلاک

سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے عملہ پر تمام حملوں کی مذمت کی ہے اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والا ایک ریٹائرڈ ہندوستانی کرنل غزہ میں اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی گاڑی پر رفح میں حملہ ہوا۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اقوام متحدہ کے لئے یہ پہلی بین الاقوامی ہلاکت ہے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل

 2022 میں ہندوستانی فوج سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والے کرنل ویبھو انیل کالے نے 2ماہ قبل سیکوریٹی کوآرڈینیشن آفیسر‘ یو این ڈپارٹمنٹ آف سیفٹی اینڈ سیکوریٹی کی حیثیت سے اقوام متحدہ جوائن کی تھی۔ کرنل کالے کا تعلق 11 جموں اینڈ کشمیر رائفلس سے تھا۔

 غزہ میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی عملہ میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔ ڈی ایس ایس کا ایک اور عہدیدار زخمی ہوا۔ یہ دونوں اقوام متحدہ کی گاڑی میں رفح کے یوروپین ہاسپٹل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی حملہ کی زد میں آگئی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹرح جنرل انٹونیو گٹیریس نے دکھ کا اظہار کیا۔

اسرائیل نے حملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے عملہ پر تمام حملوں کی مذمت کی ہے اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حملہ کی تفصیلات دریافت کرنے پر فرحان حق نے کہا کہ یہ حملہ حال حال میں ہوا۔ ہم تفصیلات اکٹھا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ آیا یہ گاڑی کسی بڑے قافلہ کا حصہ تھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ یہ گاڑی ایک قافلہ میں آگے بڑھ رہی تھی۔