حیدرآباد

ٹرانسکو اور جینکو کے صدرنشین پربھاکر راؤ مستعفی

تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بجلی کی پیداوار، سپلائی میں بہتری کے لئے معیارات قائم کرنے کے لئے ذمہ دار سینئر ترین عہدیدار صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ٹرانسکو اینڈ جینکو پربھاکر راؤ نے استعفی دے دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بجلی کی پیداوار، سپلائی میں بہتری کے لئے معیارات قائم کرنے کے لئے ذمہ دار سینئر ترین عہدیدار صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ ٹرانسکو اینڈ جینکو پربھاکر راؤ نے استعفی دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیاپنگ کیس میں اہم پیش رفت

انہوں نے پیر کو اسپیشل چیف سکریٹری کو مکتوب استعفی روانہ کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ جینکو کے ڈائرکٹر اجئے کارپوریشن کے امور کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ سی سرینواس راو، جے ایم ڈی ٹرانسمیشن کارپوریشن، کارپوریشن کے امور کے نگران ہوں گے۔

انتخابات میں حکمراں جماعت بی آر ایس کی شکست کے بعد پربھاکر راؤ کا استعفی سامنے آیا ہے جنہوں نے گھریلو‘ تجارتی اور زرعی مقاصد کے لئے 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

a3w
a3w