عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کی کوشش۔خاتون اوردیگر گرفتار
خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے علاقہ بُدھیرا میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق بڑے گوپولارم سے تعلق رکھنے والا روی پنچایت سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

حیدرآباد: خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے علاقہ بُدھیرا میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق بڑے گوپولارم سے تعلق رکھنے والا روی پنچایت سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔
2021 میں، اس کی شادی سنگاریڈی کی ایک لڑکی سے ہوئی تھی تاہم، شادی سے پہلے یہ لڑکی اپنی دسویں جماعت کے ساتھی سائی پردیپ سے محبت کرتی تھی، اور شادی کے بعد بھی ان دونوں کا تعلق برقرار رہا۔
شوہر کی موت کے بعد اس کی ملازمت ملنے اورعاشق کے ساتھ زندگی گذارنے کا یقین کرتے ہوئے اس نے اپنے عاشق سائی پردیپ کے ساتھ شوہر روی کے قتل کی سازش تیار کی۔
جب روی اپنی ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر واپس آ رہا تھا توسائی پردیپ اور اس کے دوست سائی کرن نے کار کے ذریعہ اس کا تعاقب کیا اور بڑے گوپولارم کے قریب اس کی بائیک کو ٹکر دے دی تاہم، روی فوراً سنبھل گیا اور وہاں سے فرار ہو کر بُدھیرا پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروا دی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون، سائی پردیپ، اور سائی کرن کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔