تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی تک مارچ کرنے کی کوشش۔آٹو ڈرائیورس زیرحراست

آٹو ڈرائیوروں نے اپنے مسائل کو اجاگر کرنے اور انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے چلو اسمبلی کی اپیل کی تھی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کیلئے شروع کردہ اسکیم کی وجہ سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اطراف اس وقت شدید کشیدگی دیکھی گئی جب پولیس نے اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاج کرنے والے کئی آٹو ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

آٹو ڈرائیوروں نے اپنے مسائل کو اجاگر کرنے اور انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے چلو اسمبلی کی اپیل کی تھی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کیلئے شروع کردہ اسکیم کی وجہ سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو اسمبلی کی طرف بڑھنے سے روک دیا اور احتجاج کرنے والے کئی ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر پولیس کی گاڑیوں کے ذریعہ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں منتقل کر دیا۔ اس احتجاج کے پیشِ نظر اسمبلی کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرے اور آٹو یونینوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو فوری طور پر پورا کرے۔