دہلی

ہندوستان اُمید اور یقین کا نیا نام ہے: سمرتی ایرانی

جی 20 سربراہ کانفرنس آج وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے ساتھ شروع ہوا۔ وزیر اعظم کی نشست کے سامنے رکھی پٹی پر بھارت لکھا ہے۔ اس سے قبل اس طرح کی میٹنگوں میں انڈیا لکھا ہوتا تھا۔

نئی دہلی: اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جی 20 سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی نشست کے سامنے تختی پر تحریر بھارت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ امید اور یقین کا نیا نام ہندوستان ہے۔ محترمہ ایرانی نے ایکس پر لکھا ’’امید اور یقین کا نیا نام – ہندوستان۔‘‘

متعلقہ خبریں
ہند۔ امریکہ۔ سعودی۔ امارات، ریلوے معاملت کا اعلان متوقع
مدھومیتا بشٹ کی سبکدوشی کے ساتھ، ہندوستانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا شاندار باب ختم ہو ا
نئی پالیسی کے باعث حج اخراجات میں کمی آئے گی:اسمرتی ایرانی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت

واضح رہے کہ جی 20 سربراہ کانفرنس آج وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے ساتھ شروع ہوا۔ وزیر اعظم کی نشست کے سامنے رکھی پٹی پر بھارت لکھا ہے۔ اس سے قبل اس طرح کی میٹنگوں میں انڈیا لکھا ہوتا تھا۔

مسٹر مودی نے جی 20 ممالک کے 18ویں دو روزہ سربراہی اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی منظر نامے میں دنیا کو ایک ساتھ اور صحیح سمت میں لے جانے کے لئے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا پریاس کی سوچ اہم ہے۔