جرائم و حادثاتحیدرآباد

نومولود کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام۔ ٹولی کے 10 افراد گرفتار

ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے نومولود کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والی 10 رکنی ٹولی کے قبضہ کو گرفتار کرلیا اور 15 دن کے نومولود کو ٹولی سے بچالیا۔

حیدرآباد: ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے نومولود کو فروخت کرنے کی کوشش کرنے والی 10 رکنی ٹولی کے قبضہ کو گرفتار کرلیا اور 15 دن کے نومولود کو ٹولی سے بچالیا۔

پولیس کے بموجب ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے جن 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ان میں 9 نمبر پہاڑی، عطاپور کے شیخ اسماعیل، سلطانہ بیگم، وٹے پلی کے مہدی علی عرف سلیم، سلیمان نگر کی فاطمہ رحمت، سید امتیاز پاشاہ، 9 نمبر پہاڑی کی ناظمہ بیگم، فیروز خان، سعیدہ شیخ، نفیس بیگم اور وٹے پلی کی سعیدہ بیگم شامل ہیں۔

اس ٹولی کا سرغنہ مہدی علی بتایاجاتا ہے۔ اس نے نومولود کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایاتھا اور یہ ٹولی لاولد جوڑے کو ڈھائی لاکھ روپئے میں نومولود کو فرخت کرنے کیلئے تیار تھی۔ ملزمین میں شامل اسماعیل اور سلطانہ بیگم کے نومولود کو باقی 8 ملزمین کی مدد فروخت کیاجارہا تھا۔

یہ 8ملزمین ٹولی میں کمیشن کیلئے کام کررہے تھے اور نومولود کی تصویر پھیلادی گئی تھی تاکہ کوئی نومولود کو خریدسکے۔ ٹاسک فورس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی۔ گرفتارشدگان کے قبضہ سے 10سیل فونس ضبط کرلئے گئے۔

ملزمین کو انسپکٹر ٹاسک فورس ساؤتھ زون رگھویندر کے علاوہ چندرائن گٹہ انسپکٹر گروناتھ اور ٹاسک فورس کے سب انسپکٹرس جی انجینلو، کے نرسمہلو اور نوین نے اپنے اسٹاف کی مدد سے ٹولی کے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

a3w
a3w