تلنگانہ

ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں خاتون سے زیادتی کی کوشش، مشتبہ شخص گرفتار

 پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس سکندرآباد سے میڑچل تک کے 28 کلومیٹر کے ریلوے روٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کا تعلق آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے ہے اور وہ اس وقت میڑچل میں مقیم ہے، جہاں وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔

حیدرآباد: ریلوے پولیس نے اتوار کی رات ایک ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کے سلسلہ میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت جی مہیش کے طور پر ہوئی ہے، جومیڑچل ملکا جگری ضلع کے گووداویلی گاؤں کا ساکن ہے تاہم، متاثرہ خاتون نے پولیس کی جانب سے دکھائی گئی مشتبہ شخص کی تصویر کو شناخت کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

 پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس سکندرآباد سے میڑچل تک کے 28 کلومیٹر کے ریلوے روٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کا تعلق آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع سے ہے اور وہ اس وقت میڑچل میں مقیم ہے، جہاں وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔

 اتوار کی شام، وہ اپنا موبائل فون درست کروانے کے لیے سکندرآباد گئی تھی۔ رات7.15 بجے، وہ سکندرآباد اسٹیشن سے ایم ایم ٹی ایس ٹرین کے خواتین ڈبے میں سوار ہوئی۔ تقریباً8.15 بجے، جب دو دیگر خواتین العوال اسٹیشن پر اتر گئیں، تو وہ ڈبے میں تنہارہ گئی۔

اسی دوران، ایک نامعلوم شخص اس کے قریب آیا اور مبینہ طور پر اسے نازیبا انداز میں چھوا۔ خاتون نے خوفزدہ ہو کر چلتی ٹرین سے کومپلی کے قریب چھلانگ لگا دی۔ مقامی افراد نے اسے زخمی حالت میں پایا اور فوری طور پر 108 ایمبولینس کے ذریعہ گاندھی اسپتال منتقل کر دیا۔