دہلی

جمہوریت کے دفاع میں متحدہونے کاوقت آچکاہے:اپوزیشن

راہول گاندھی کوبحیثیت رکن پارلیمنٹ نااہل قراردیئے جانے پر آج کئی اپوزیشن قائدین نے بی جے پی کونشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ حکمراں جماعت انتقامی سیاست میں ملوث ہے اورکہاکہ یہ جمہوریت کیلئے ایک نئی پستی ہے۔

نئی دہلی: راہول گاندھی کوبحیثیت رکن پارلیمنٹ نااہل قراردیئے جانے پر آج کئی اپوزیشن قائدین نے بی جے پی کونشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ حکمراں جماعت انتقامی سیاست میں ملوث ہے اورکہاکہ یہ جمہوریت کیلئے ایک نئی پستی ہے۔

متعلقہ خبریں
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
مودی، ملک کے وقار کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں: سونیا گاندھی
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)

چیف منسٹر مغربی بنگال اورترنمول کانگریس قائد ممتابنرجی نے کہاکہ اپوزیشن قائدین بی جے پی کا اصل نشانہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایم مودی کے نئے ہندوستان میں اپوزیشن قائدین بی جے پی کااصل نشانہ بن گئے ہیں۔

مجرمانہ پس منظر رکھنے والے بی جے پی قائدین کوکابینہ میں شامل کیاجاتاہے جبکہ اپوزیشن قائدین کو ان تقاریر پر نااہل قراردے دیاجاتاہے۔ آج ہم نے اپنی دستوری جمہوریت کی ایک نئی پستی دیکھی ہے۔ شیوسینا(یوبی ٹی) لیڈر پرینکاچترویدی نے ملک میں جمہوریت کی حالت پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ راہول گاندھی کے خلاف انتقامی اورشرمناک کاروائی کی گئی ہے۔ انہیں نااہل قراردیئے جانے سے ایک بارپھر یہ ثابت ہوتاہے کہ ہم پنجرہ میں بندجمہوریت کے دورمیں رہ رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم ایل جنرل سکریٹری دیپانکربھٹاچاریہ نے اس تیزرفتاری کواجاگر کیاجس کے ساتھ راہول گاندھی کے خلاف یہ کاروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مودی کی عرفیت کے کیس میں راہول گاندھی کے خلاف سزاکاکل ہی اعلان کیاگیا اورصرف ایک دن کے اندرانہیں لوک سبھا کیلئے نااہل قراردے دیاگیاہے۔ یہ جمہوریت پر سرجیکل حملہ سے کم نہیں۔ اپوزیشن کیلئے وقت آچکا ہے کہ وہ اس بے لگام ایمرجنسی کے خلاف سڑکوں پر اتریں۔ سی پی آئی لیڈر بنوئے وشوم نے سوال کیاکہ ہندوستان بحیثیت جمہوریت کہاں جارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ کولارمیں کی گئی تقریر پر سورت میں کیس چلایاجاتاہے اوروہ بھی کتنے سال بعد۔انہیں (بی جے پی کو) ناپسندیدہ کسی بھی شخص کے خلاف کسی بھی وجہ سے مقدمہ درج کیاجاسکتاہے۔ آج راہول گاندھی ہیں کل میں یا آپ ہوسکتے ہیں۔ جمہوریت کے دفاع میں متحدہونے کا وقت آچکاہے۔

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش نے راہول گاندھی کونااہل قراردیئے جانے کو بدبختانہ قراردیاہے اورکہاکہ اگر ہتک عزت کے ایسے معاملات میں ارکان پارلیمنٹ اپنی رکنیت کھونے لگیں تو 70 فیصد ارکان پارلیمنٹ اپنی رکنیت سے محروم ہوسکتے ہیں، جن میں سے بیشتر بی جے پی کے ہوں گے۔

انہوں نے الزام لگایاکہ کئی بی جے پی قائدین نے مسلمانوں کودہشت گردی سے جوڑاہے۔ اگر ایسا مسئلہ کسی رکن پارلیمنٹ کونااہل قراردینے کاپیمانہ بن جاتا ہے توہتک عزت کے کیسس کااندراج قانون سازوں کوان کی رکنیت سے محروم کرنے کا ذریعہ بن جائے گا۔

a3w
a3w