تعلیم و روزگارقومی

نیٹ ری ایگزام میں امیدواروں کی حاضری کم، سرکاری اعدادوشمار جاری

میڈیکل انٹرنس امتحان نیٹ یوجی (مکرر) میں 2.7 لاکھ امیدوار غیرحاضر رہے۔ اصل میں یہ امتحان 3 مئی کو ہوا تھا لیکن پیپر لیک کا الزام لگنے کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) میڈیکل انٹرنس امتحان نیٹ یوجی (مکرر) میں 2.7 لاکھ امیدوار غیرحاضر رہے۔ اصل میں یہ امتحان 3 مئی کو ہوا تھا لیکن پیپر لیک کا الزام لگنے کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔

21 جون کو دوبارہ یہ امتحان لیا گیا تھا۔ 21 جون کو 19 لاکھ 99 ہزار 895 امیدوار امتحان لکھنے آئے جبکہ 3 مئی کو یہ تعداد 22.05 لاکھ تھی۔ سرکاری اعدادوشمار میں یہ بات بتائی گئی۔