بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی درخواست زیرِ غور
ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ بنگلہ دیش کی معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی (ایکسٹراڈیشن) سے متعلق درخواست قانونی اور عدالتی عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے زیرِ غور ہے۔
نئی دہلی ( منصف نیوز ڈیسک)ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ بنگلہ دیش کی معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی (ایکسٹراڈیشن) سے متعلق درخواست قانونی اور عدالتی عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے زیرِ غور ہے۔
شیخ حسینہ اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے نتیجہ میں اپنی حکومت کے اچانک خاتمہ کے بعد بنگلہ دیش چھوڑ کر ہندوستان میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
ان کی حوالگی کا مطالبہ سب سے پہلے محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت نے کیا تھا، جسے بعد ازاں وزیر اعظم طارق رحمن کی قیادت والی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) حکومت نے بھی دہرایا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا بریفنگ کے دوران شیخ حسینہ اور دیگر افراد کی حوالگی سے متعلق بنگلہ دیش کی درخواست پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، ”ہمیں حوالگی کی ایک درخواست موصول ہوئی ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں، یہ درخواست زیرِ غور ہے۔’