تلنگانہ

لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنانے پرآٹوڈرائیور کی ستائش

ڈرائیور لڑکی کو لے کر وہاں سے فوری چلاگیا۔اس نے بورابنڈہ پہنچ کر لڑکی کو اس کے گھر چھوڑ دیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے علاقہ بورابنڈہ میں 5نوجوانوں کی جانب سے نابالغ لڑکی کے آٹومیں اغواکی کوشش کو ایک آٹوڈرائیور نے ناکام بنادیا۔

متعلقہ خبریں
بورا بنڈہ میں شرپسندوں کی جانب سے منصوبہ بند طریقہ پر ایک شخص پر قاتلانہ حملہ
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

اس آٹوڈرائیور کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ 5نوجوانوں نے مبینہ طور پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی جن کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، تقریباً 17 سال کی ایک لڑکی اپنے ساتھی کے ساتھ بورابنڈہ پہنچنے کے لیے مادھا پور میں ایک شیئرنگ آٹو میں سوار ہوئی۔

راستے میں دو نوجوان گاڑی میں سوار ہوئے اور ان میں سے ایک لڑکی کے پاس بیٹھ گیا۔ نوجوان نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور لڑکی کے دوست پر حملہ کر دیا۔

اسے دیکھتے ہی آٹو ڈرائیور نے دونوں ملزمین کو آٹو سے باہر نکال دیا تاہم، دونوں نے اپنے تین دیگر دوستوں کے ساتھ جو بائک پر آٹو کے پیچھے آ رہے تھے، ڈرائیور پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

ڈرائیور لڑکی کو لے کر وہاں سے فوری چلاگیا۔اس نے بورابنڈہ پہنچ کر لڑکی کو اس کے گھر چھوڑ دیا۔

5نوجوانوں کے گروپ نے آٹو کا پیچھا کیا اور وہاں پہنچ کر لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

ہنگامہ آرائی سن کر مقامی افراد جمع ہو گئے اور انہیں پکڑ لیا۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر انہیں حراست میں لے لیا۔