جرائم و حادثات

اونتی پورہ سڑک حادثہ: مہلوکین کی تعداد چھ ہوگئی

جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں گزشتہ روز سڑک حادثے میں زخمی ہوا غیر مقامی مزدور بدھ کےصبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں گزشتہ روز سڑک حادثے میں زخمی ہوا غیر مقامی مزدور بدھ کےصبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب چھ ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

اطلاعات کے مطابق 18مارچ کی صبح اونتی پورہ میں ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار غیر مقامی مزدوروں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی اور بعد ازاں مزید دو مزدور زندگی کی جنگ ہار گئے۔

اس حادثے میں زائد از دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی