جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں سڑک حادثہ۔دوانجینئرنگ کے طلبا ہلاک

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوانجینئرنگ کے طلبا ہلاک اور ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوانجینئرنگ کے طلبا ہلاک اور ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
رمضان المبارک کے آخری عشرے کی قدر کریں، دعاؤں اور نیکیوں میں وقت گزاریں: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی

یہ حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پٹن چیرو کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بائیک چلانے والے ایک طالب علم نے اس کا توازن کھودیااور یہ بائیک، ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔

مہلوکین کی شناخت جواہرلال نہروٹکنالوجیکل یونیورسٹی (جے این ٹی یو)کے دو طلبا پالاکرتی کے رہنے والے 19سالہ بھرت چندر ور جنگاوں کے رہنے والے 18سالہ نتن کے طورپر کی گئی ہے۔

حادثہ اتناشدید تھا کہ یہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی ومشی جس کا تعلق کھمم ضلع سے ہے، شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔