سپریم کورٹ کے فیصلہ سے اعظم خان کی مشکلات میں اضافہ؟
سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر قائد محمد اعظم خان کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر فوری راحت دینے سے انکار کردیا اور انہیں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر قائد محمد اعظم خان کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر فوری راحت دینے سے انکار کردیا اور انہیں الٰہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی۔
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت اور جسٹس جویامالیا باگچی پر مشتمل بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری کو ہدایت دی کہ اس معاملے سے متعلق تمام ریکارڈ دو دن کے اندر الٰہ آباد ہائی کورٹ منتقل کیے جائیں۔
بنچ نے ہائی کورٹ سے درخواست کو 16 نومبر سے قبل ایک مناسب ڈیویژن بنچ کے سامنے سماعت کے لیے پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔ تاہم، سی جے آئی کی سربراہی والی بنچ نے واضح کیا کہ اس فیصلے سے مقدمے کے میرٹ پر کوئی رائے ظاہر نہیں ہوتی۔
سپریم کورٹ نے اعظم خان کو اپنی درخواست میں ترمیم کرنے اور مزید دستاویزات ریکارڈ پر پیش کرنے کی اجازت بھی دی۔