تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد میں درجہ حرارت 5.9ڈگری درج

آصف آباد ضلع میں سرپور میں اقل ترین درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور اس کے بعد عادل آباد کے بیلہ میں درجہ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس رہا۔

حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآبادوسکندرآباد میں سردی کی شدیدلہردیکھی جارہی ہے۔ریاستی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی شدید سردی کی لہردرج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

آصف آباد ضلع میں سرپور میں اقل ترین درجہ حرارت 5.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور اس کے بعد عادل آباد کے بیلہ میں درجہ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس رہا۔

حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں واحد ہندسہ میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں بدھ کی صبح اقل ترین حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے موسمی اعداد و شمار کی بنیاد پر منگل کی رات اور بدھ کی صبح کے درمیان حیدرآباد میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، راجندر نگر میں 10.7 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔

بی ایچ ای ایل میں 10.9 ڈگری سیلسیس اور حیدرآباد یونیورسٹی میں درجہ حرارت 11.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔