جرائم و حادثات

نقلی بندوق دکھاکر زیورات کی دکان لوٹنے کی کوشش، چور گرفتار

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افرادکو منتشر کردیااور چور کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور چورکے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔

حیدرآباد: فلمی انداز میں زیورات کی دکان میں نقلی پستول کے ذریعہ ڈرادھمکاکر لوٹ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چورکو پکڑلیاگیا جبکہ اس کے ساتھی فرارہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
دوہفتوں کے دوران 30 بچے لا پتہ، پولیس پریشان
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر

 تفصیلات کے مطابق اے پی کے تروپتی کے پاپانائیڈوپیٹ میں زیورات کی دکان میں تین نوجوان داخل ہوئے جنہوں نے نقلی پستول دکھاکر دکان مالک سے زیورات کو حوالے کرنے کی خواہش کی تاہم زیورات کی دکان کے مالک کی چوکسی کی وجہ سے مقامی افراد کی مدد سے تین کے منجملہ ایک چور کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ۔

جبکہ اس کے دو ساتھی فرارہونے میں کامیاب رہے۔پکڑے گئے چور کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔مقامی افراد کی بڑی تعداد اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی دکان کے قریب جمع ہوگئی۔

a3w
a3w