حیدرآباد

اظہر الدین کی شیخ نیہان بن مبارک سے ملاقات

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2026 میں شرکت کے لیے 7 تا 9 دسمبر کو تلنگانہ آنے کی دعوت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

حیدرآباد: وزیر اقلیتی بہبود و سرکاری ادارہ جات محمد اظہرالدین نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد اظہرالدین نے انہیں 7 تا 9 دسمبر 2026 کو منعقد ہونے والی ’تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ 2026‘ میں شرکت کے لیے تلنگانہ آنے کی خصوصی دعوت دی۔

وزیر نے تلنگانہ کی بڑھتی ہوئی عالمی شناخت اور سرمایہ کاری، اختراع و ترقی کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست بین الاقوامی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں تلنگانہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد اظہرالدین نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کو اپنے دستخط شدہ کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

وزیر نے امید ظاہر کی کہ شیخ نہیان گلوبل سمٹ میں شرکت کے لیے تلنگانہ تشریف لائیں گے اور ریاست کی ترقی کے لیے بین الاقوامی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں تعاون کریں گے۔