افغانستان ہمسایہ ممالک کی سلامتی سے متعلق تشویش دور کرے: اسحاق ڈار
اسلام آباد میں ای سی او کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی تعاون اور معاشی ترقی کے لیے افغانستان کو ہمسایہ ممالک کی سلامتی سے متعلق تشویش دور کرنا ہوگی۔
اسلام آباد(پی ٹی آئی) پاکستان نے پیر کے دن افغانستان سے خواہش کی کہ وہ علاقائی تعاون کو بڑھاوا دینے کے لئے ہمسایہ ممالک کی سیکوریٹی تشویش دور کرے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مستحکم افغانستان جس میں خود امن ہو اور اس کے تمام ہمسایوں کے ساتھ بھی امن ہو، افغان عوام اور خطہ کے لئے مفید ہوگا۔
اسحاق ڈار معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کی مجلس وزراء کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ معاشی تعاون تنظیم 1985 میں پاکستان، ایران اور ترکیہ کی طرف سے قائم کردہ علاقائی بین حکومتی تنظیم ہے۔ اس کی دوروزہ کانفرنس اتوار کو اسلام آباد میں شروع ہوئی۔
ای سی او کے رکن تمام 10 ممالک پاکستان، افغانستان، آذر بائیجان، تاجکستان، ترکیہ، قازقستان، ترکمنستان، کرغزستان اور ازبکستان کے عہدیدار میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں۔ پیر کے دن اسحاق ڈار کا بیان پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ آیا۔
تعلقات میں کشیدگی اسلام آباد کے اس بیان کے بعد سے برقرار ہے کہ عسکریت پسند گروپ خاص کر تحریک طالبات پاکستان (ٹی ٹی پی) افغان سرزمین سے سرگرم ہیں اور پاکستان کے اندر حملے کرتے رہتے ہیں۔ افغان طالبان نے بارہا اس الزام کو مسترد کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دیگر ممالک پر حملوں کے لئے استعمال نہیں کرنے دیتا۔
دونوں ممالک میں کئی مرتبہ سرحدی جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ باہمی تعلقات کشیدہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے آج کہا کہ پاکستان پرامن خوشحال اور مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔ جو اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن سے رہے۔ ایسا ہوجائے تو یہ نہ صرف افغان عوام کے لئے بلکہ خطہ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ تجارت، ٹرانزٹ اور معاشی تعاون کے اہم راستے کھلیں گے۔
اسی کے ساتھ بامعنی ترقی چاہتی ہے کہ افغان حکام پڑوسی ممالک کی جائز سیکوریٹی تشویش دور کریں۔ دہشت گردی کے خطرہ کے تعلق سے خاص طورپر جو تشویش پائی جاتی ہے اسے دور کرنا ضروری ہے۔ علاقائی معاشی شراکت داری کی برقراری کے لئے محفوظ اور مستحکم ماحول ضروری ہے۔ اسی دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 30 ویں ای سی او کونسل آف منسٹرس میٹنگ میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستان 2026-27 کے لئے ای سی او کا صدر ہے۔