مشرق وسطیٰ

کویت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے بری خبر

پیٹرول کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا جائے گا، وہ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے کویتی شہری متاثر نہیں ہوں گے، بلکہ صرف غیر ملکیوں کے لیے قیمت بڑھائی جائے گی۔

کویت سٹی: کویت کے اہم حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو صرف غیر ملکیوں پر لاگو ہوگا۔ کویتی خبر رساں ادارے "القبس” کے مطابق، پیٹرول کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا جائے گا، وہ عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے کویتی شہری متاثر نہیں ہوں گے، بلکہ صرف غیر ملکیوں کے لیے قیمت بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
روزگار کیلئے کویت جانے والوں کیلئے اہم خبر
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
کویت کی عدالتِ عظمیٰ کی سابق وزیرِ دفاع کو سات سال قید کی سزا
آکاسا ایر کو ریاض، جدہ، دوحہ، کویت پروازیں چلانے کی اجازت
کویت: غیر ملکیوں کیلئے اہم حکم نامہ جاری

ذرائع نے مزید بتایا کہ متوقع پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ معاشی کمیٹی کے سامنے پیش کیے جانے کے بعد کیا جائے گا، جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

دوسری جانب، کویت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 54,844 ٹریفک خلاف ورزیوں پر ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

کویتی ٹریفک پولیس نے 4.9 ملین آبادی والے ملک میں سڑک کے حادثات پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران یہ کاروائی کی۔ جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک کے اعداد و شمار کے مطابق، 7 سے 13 ستمبر کے دوران تقریباً 68 نابالغوں کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر قانونی کارروائی کے لیے بھیجا گیا۔ اسی عرصے کے دوران 111 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جبکہ 1,480 حادثات ریکارڈ کیے گئے۔

a3w
a3w