دہلی

لالوپرساد یادو اور بیٹوں کو لینڈ فار جاب اسکام میں ضمانت

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالوپرسادیادو اور ان کے 2 بیٹوں کو بڑی راحت میں دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن مبینہ لینڈ فار جاب اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی۔

نئی دہلی(آئی اے این ایس) راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالوپرسادیادو اور ان کے 2 بیٹوں کو بڑی راحت میں دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے دن مبینہ لینڈ فار جاب اسکام سے جڑے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی۔

متعلقہ خبریں
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی آج سماعت
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد

لالو پرساد یادو‘ تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو کو فی کس ایک لاکھ روپے کا بیل بانڈ داخل کرنا ہوگا۔ کیس کی اگلی سماعت 25 اکتوبر کو ہوگی۔

معاملہ 2004 تا 2009 لالو پرساد یادو کی مرکزی وزارت (ریلویز) سے جڑا ہے۔ الزام ہے کہ لالو خاندان یا ان سے جڑی کمپنی نے لوگوں سے زمینیں لے کر ریلویز کے مختلف زونس میں کئی لوگوں کو گروپ ڈی کی نوکریاں دی تھیں۔

Photo Source: @yuvnique