تلنگانہ

بی جے پی اقتدارمیں بیلٹ شاپس کو بند کردیا جائے گا: جی کشن ریڈی

صدر بی جے پی تلنگانہ ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد بیلٹ شاپس کو بند کردیا جائے گا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ ومرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد بیلٹ شاپس کو بند کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

تلنگانہ کی حکومت محکمہ آبکاری سے ہر سال 40 ہزار کروڑ روپے آمدنی حاصل کررہی ہے۔ تلنگانہ کے گلی کوچوں اور دیہی علاقوں میں کثیر تعداد میں بیلٹ شاپس قائم کئے گئے ہیں۔

جی کشن ریڈی آج بی جے پی دفتر میں پارٹی اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ سابق رکن اسمبلی اے موہن کے علاوہ وقارآباد‘ پرگتی ودیگر علاقوں کے سیاسی قائدین نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ جی کشن ریڈی نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہناکر بی جے پی میں شامل کرلیا۔

اس موقع پر ارکان پارلیمنٹ ڈاکٹر کے لکشمن‘ بنڈی سنجے رکن اسمبلی ای راجندر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ جی کشن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن حکومت قائم ہونے پر ریاست کی ترقی تیزی سے ہوگی۔

انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر پر الزام عائد کیا کہ وہ تلنگانہ کے اثاثہ جات کو ان کے خاندان کا حق سمجھ رہے ہیں۔ ریاست کے تمام طبقات کے عوام بی آر ایس حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ریاست کے عوام چیف منسٹر کے سی آر کی بدعنوان اور اقربا پرور حکومت کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔

اگر کانگریس کو ووٹ دیں گے تو یہ ارکان اسمبلی عہدہ اور رقم کے لالچ میں بی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے۔