بھارت

سیمی پر پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع

مرکزی حکومت نے اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) پر مزید پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے۔ اسے مزید پانچ سال کے لیے 'غیر قانونی تنظیم' قرار دیا گیا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) پر مزید پانچ سال کی پابندی لگا دی ہے۔ اسے مزید پانچ سال کے لیے ‘غیر قانونی تنظیم’ قرار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 3(1) کے تحت سیمی کو پانچ سال کی مدت کے لیے مزید غیر قانونی تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔

سیمی پر پچھلی پابندی 31 جنوری 2019 کو لگائی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیمی ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے، امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے میں مصروف ہے جو ملک کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔

سیمی اور اس کے ارکان کے خلاف قانون کی مختلف شقوں بشمول غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔