تلنگانہ

کے سی آر کو سوائے بیٹی کو جیل جانے سے بچانے کے علاوہ کوئی کام نہیں: امیت شاہ

کویتا کوجیل میں جانے سے بچانے کے علاوہ کے سی آر کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں کے کویتا کے نام کا ذکر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو الزام لگایا کہ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر کا کوئی مقصد نہیں ہے سوائے اپنی بیٹی کے کویتا کو جیل جانے سے بچائے اور بیٹے کے ٹی راما راؤ کوریاست کا چیف منسٹر بنادے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

 دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے مزید کہا کہ بی آر ایس کے اصول اگر کوئی ہیں تو کے سی آر بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تلنگانہ تشکیل دیا گیا تھاتو 400 کروڑ روپے کا فاضل بجٹ تھا۔ اب ریاست پر 7.5 لاکھ کروڑ روپے کا قرض ہے۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی نظریات کی بنیاد پر چلتی ہے۔ آج، میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہہ سکتا ہوں کہ چندر شیکھر راؤ کو اپنی پارٹی کے کیا اصول ہیں بتانا چاہئے۔ یہ پارٹیاں کن اصولوں پر چلتی ہیں نہیں معلوم۔ ان کا کوئی مقصدبھی نہیں ہے۔

کویتا کوجیل میں جانے سے بچانے کے علاوہ کے سی آر کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں کے کویتا کے نام کا ذکر کیا گیا ہے۔

چندر شیکھر راؤ پرتلنگانہ میں برسراقتدار آنے سے پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو عوام سے ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

 این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں کے گن گاتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان نے ہر میدان میں پیش قدمی کی ہے اور ملک اگلے 25 سالوں میں طاقتور معیشت بننے کے لئے تیار ہے۔

a3w
a3w