سوشیل میڈیا

آیا صوفیہ میں روسی سیاح نے اسلام قبول کرلیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک میڈیا کی جانب سے مسجد آیا صوفیہ میں روسی سیاح کے کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

انقرہ: استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں روسی سیاح نے اسلام قبول کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک میڈیا کی جانب سے مسجد آیا صوفیہ میں روسی سیاح کے کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں سیرو سیاحت کی غرض سے آئے روسی سیاح کو کلمہ پڑھ کر اللہ کی وحدانیت اور نبی پاک ﷺ کے آخری رسول ہونے پر ایمان لاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے روسی سیاح کا اسلامی نام ’احمد دنیز‘ رکھا گیا ہے۔

احمد دنیز سیرو سیاحت کی غرض سے آیا صوفیہ آئے تھے جب مسجد میں امام، صحیح بخاری کا درس دے رہے تھے، روسی سیاح نے درس سننے کے بعد امام کے ہاتھ پر کلمہ پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرلیا۔

روسی سیاح احمد نے کہا ہے کہ میں یہاں سیر کی غرض سے آیا تھا لیکن یہاں آکر جب درس سنا تو اسلام قبول کرنے کی خواہش پیدا ہو گئی، میں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے۔