حیدرآباد

معاشی مسائل، ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق راجیشوری، اس کا بیٹا ناگاپندرا اور بہو سدھا گولہ پوڑی کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔یہ خاندان انٹرنیٹ اور فوٹوکاپی سنٹر چلایاکرتا تھا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: ایک ہی خاندان کے تین افراد نے معاشی مسائل پر زہر پی کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے گولہ پوڑی میں پیش آیا۔ان کی شناخت 58سالہ کے راجیشوری، 35سالہ ناگاپندرا اور29سالہ وینکٹ سائی موہنا سدھا کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں آندھرا وقف بورڈ اور کل ہند انجمن صوفی سجادگان کا بروقت اقدام قابل تقلید: خیر الدین صوفی
بھگوان کو تو سیاست سے دور رکھیں: سپریم کورٹ
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری