تلنگانہ
تلنگانہ اسمبلی کے احاطہ میں تصاویر اور ویڈیو زلینے پر پابندی
اس مسئلہ پر اپوزیشن نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز کو باہر جانے سے روکنے کے لیے ایسا کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے احاطہ میں تصاویر اور ویڈیو زلینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اسمبلی کی لابی میں انتباہی بورڈ لگائے گئے ہیں۔
اس مسئلہ پر اپوزیشن نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز کو باہر جانے سے روکنے کے لیے ایسا کیا گیا۔
قبل ازیں تصاویر اور ویڈیوز پر کوئی پابندی نہیں تھی تاہم اب نئے ضابطے لائے گئے ہیں۔
اپوزیشن، خاص طور پر بی آر ایس، حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے نئے قوانین پر ناراض ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ جمہوری حکومت ہونے کا دعویٰ کرنے والی کانگریس حکومت غیر جمہوری اور آمرانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
بی آرایس نے الزام لگایا کہ قانون ساز اسمبلی کے احاطہ میں تصاویر اور ویڈیوز پر پابندی ہمیں قانون ساز اسمبلی کے اندر اور باہر خاموش کرنے کی کوشش ہے۔