حیدرآباد

بنڈی سنجے کی گرفتاری، نڈا اور امیت شاہ نے مودی کو تفصیلات سے واقف کروایا

وزیراعظم نے اس مسئلہ پر تفصیلات حاصل کیں۔ بتایا جاتا ہے کہ نڈا نے مودی کو بتایاکہ دسویں جماعت کے ہندی کے پیپر لیک معاملے میں بنڈی سنجے کی گرفتاری سیاسی سازش کا حصہ تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: پیپر لیک معاملہ میں مبینہ رول پر تلنگانہ بی جے پی کے صدربنڈی سنجے کی گرفتاری کے معاملہ کے سلسلہ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
امیت شاہ اور نڈا کا انتخابی دورہ تلنگانہ
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

بعد ازاں ان دونوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے اس مسئلہ پر تفصیلات حاصل کیں۔

بتایا جاتا ہے کہ نڈا نے مودی کو بتایاکہ دسویں جماعت کے ہندی کے پیپر لیک معاملے میں بنڈی سنجے کی گرفتاری سیاسی سازش کا حصہ تھی۔ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔