حیدرآباد

کویتا کے بیان پر بنڈی سنجے کا شدید ردعمل

بنڈی سنجے کمار ایم پی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ دہلی شراب اسکام جس میں کویتا کو ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لئے جمعرات کو دیلی طلب کیا ہے، سے تلنگانہ عوام سے کیا تعلق ہے۔شراب پالیسی اسکام سے ریاست کے عوام کو کیا ملے گا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے آج بی آر ایس کی ایم ایل سی و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ ای ڈی کے سمن کے بعد کویتا نے کہا تھا کہ تلنگانہ کے عوام، کبھی بھی دہلی کے حکمرانوں کے آگے نہیں جھکے گئے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
کشن ریڈی اور کویتا نے ووٹ دیا
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بھینسہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم پر قاتلانہ حملہ، فرقہ پرست عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

 پارٹی دفتر نامپلی میں چہارشنبہ کے روز منعقدہ عالمی یوم خواتین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے کمار ایم پی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ دہلی شراب اسکام جس میں کویتا کو ای ڈی نے پوچھ تاچھ کے لئے جمعرات کو دیلی طلب کیا ہے، سے تلنگانہ عوام سے کیا تعلق ہے۔شراب پالیسی اسکام سے ریاست کے عوام کو کیا ملے گا۔

غیر قانونی طریقہ سے حاصل کردہ رقومات کو کسانوں کے قرض معافی اور بیروزگار نوجوانوں میں بھتہ ادا کرتے ہوئے خرچ نہیں کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کے کویتا کے بیان پر جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ تلنگانہ کے عوام، دہلی کے حکمرانوں کے سامنے نہ کبھی اپنام جھکایا تھا اور نہ جھکائیں گے پر کہا کہ اس اسکام میں بی آرایس ایم ایل سی کے ملو ہونے سے تلنگانہ عوام کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔

 شراب اسکام میں کویتا کی بہت جلد گرفتاری ہوگی۔ انہوں نے شراب اسکام اور قمار بازی سرگرمیوں میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ کے سیآر کے دور حکومت میں خواتین کی توہین کی جارہی ہے۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر کے پاس ڈاکٹر پریتی کے افراد خاندان سے ملاقات کا وقت نہیں ہے مگر کے ٹی آر کے پاس ثانیہ مرزا کے وداعی میاچ دیکھنے کیلئے جانے کا وقت ہے۔بی جے پی کے کریم نگر کے ایم پی بنڈی سنجے نے یہ بات کہی۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دور میں خواتین کی بہبود کیلئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ مودی نے ملک بھر میں 9کروڑ خواتین کو گیس کنکشن دئیے۔ سوبھا گیہ اسکیم کے تحت2.5 کروڑ خاندانوں کو برقی کنکشن دئیے گئے بینکوں میں 25 کروڑخواتین کے جن دھن اکاونٹ کھولئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں 30فیصد تنظیمی عہدے خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے تیقن دیا کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں ایسی خواتین کو بڑی تعداد میں ٹکٹ دئیے جائیں گے جن کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔