بنگلہ دیش نے کولکتہ، اگرتلہ میں تعینات مشن کے سربراہوں کو واپس بلا یا
مسٹر رحمان نے کولکتہ سے ڈھاکہ واپس آکر وزارت خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین سے ملاقات کی اور ان سے کولکتہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے گزشتہ ہفتے مبینہ حملے کے بعد اگرتلہ اور کولکتہ میں اپنے سفارتی مشن کے دفاتر اور وہاں تعینات مشن کے سربراہوں کو واپس بلالیا ہے۔
مقامی اخبار پروتھم الو نے وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ کولکتہ مشن کے سربراہ جمعرات کو ملک واپس آئے اور تریپورہ میں تعینات اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی بھی ڈھاکہ واپسی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کولکتہ میں بنگلہ دیش کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر شکدار محمد اشرف الرحمان اور تریپورہ میں اسسٹنٹ ہائی کمشنر عارف الرحمان کو منگل کو فوری طور پر ڈھاکہ واپس آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مسٹر رحمان نے کولکتہ سے ڈھاکہ واپس آکر وزارت خارجہ کے مشیر محمد توحید حسین سے ملاقات کی اور ان سے کولکتہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح ر ہے کہ پیر کو ہندو سنگھرش سمیتی سمیت کئی ہندوتو تنظیموں کے حامیوں نے بنگلہ دیش میں گرفتار ہندو بھکشو چنمئے کرشنا داس کی رہائی کا مطالبہ کیا اور بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملوں کے خلاف احتجاج میں اگرتلہ بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملہ کیا۔
ہندوستان نے اگرتلہ میں ہونے والے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہندوستان میں بنگلہ دیش کے تمام مشن دفاتر کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔