میرا نام 28 ہزار مرتبہ بھی لیا جائے تو جھوٹ سچ نہیں ہوجائے گا: کے کویتا
کویتا نے راج گوپال ریڈی کے ٹوئیٹ پر یہ طنزیہ جواب دیا جنہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں دہلی شراب اسکام کے سلسلہ میں وزیراعلی تلنگانہ کی دختر کویتا کا نام مبینہ طور پر سامنے آنے پر اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شراب کی ملکہ کا نام چارج شیٹ میں 28مرتبہ آیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے بی جے پی کے لیڈر کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کانام 28ہزار مرتبہ بھی لیاجائے تو جھوٹ،سچ نہیں ہوجائے گا۔
کویتا نے راج گوپال ریڈی کے ٹوئیٹ پر یہ طنزیہ جواب دیا جنہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں دہلی شراب اسکام کے سلسلہ میں وزیراعلی تلنگانہ کی دختر کویتا کا نام مبینہ طور پر سامنے آنے پر اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شراب کی ملکہ کا نام چارج شیٹ میں 28مرتبہ آیا ہے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں ایک تلگو اخبار کی خبر کا تراشہ بھی پوسٹ کیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم کویتا نے ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ جلد بازی میں زبان نہیں پھسلنی چاہئے۔
اگر ان کا نام 28مرتبہ بھی لیا جائے یا پھر 28ہزار مرتبہ، جھوٹ سچ نہیں ہوجاتا۔انہوں نے ہیش ٹیگ سچ غالب آئے گابھی لگایا۔کویتا نے تلنگانہ میں کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور کو بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ دہلی شراب معاملہ میں ان کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اورصرف وقت ہی ان کی سنجیدگی کو ثابت کرے گا۔
یہ بی جے پی کی مخاصمت والی سیاست ہے کیونکہ بی جے پی کو خوف ہے کہ وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو مرکز کی مخالف کسان، موافق سرمایہ کار پالیسیوں کو بے نقاب کریں گے۔