شمالی بھارت

ویڈیوز: ایودھیا اجتماعی عصمت ریزی کیس کے ملزم معین خاں کی بیکری منہدم کردی گئی

ایودھیا میں 12 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کیس کے ملزم و سماج وادی پارٹی لیڈر معین خاں کی بیکری کو ضلع انتظامیہ نے آج منہدم کردیا۔

ایودھیا: ایودھیا میں 12 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کیس کے ملزم و سماج وادی پارٹی لیڈر معین خاں کی بیکری کو ضلع انتظامیہ نے آج منہدم کردیا۔

کل شام محکمہ تحفظ ِ خوراک کے عہدیداروں نے ملزم معین خاں کی بیکری پر دھاوا کیا تھا۔ عہدیداروں نے بیکری میں تیار کی جانے والی اشیاء ضبط کرکے تحقیقات کے لیے روانہ کیا تھا۔ بیکری کو مہربند بھی کیا گیا۔ معین خان نے اسی بیکری میں اجتماعی عصمت ریزی کا ارتکاب کیا تھا۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس مسئلہ کو اسمبلی میں بھی اٹھایا۔ سماج وادی پارٹی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیوں ابھی تک ایس پی کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یوگی نے کہا تھا کہ کسی بھی خاطی کو بخشا نہیں جائے گا۔

قبل ازیں یوگی آدتیہ ناتھ کل متاثرہ لڑکی کے ارکانِ خاندان سے ملاقات کرکے انھیں تیقن دیا تھا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی لیڈر معین خاں اور اس کا ملازم ایودھیا کے پورا قلندر پولیس اسٹیشن کے تحت علاقہ میں واقع بیکری میں 12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کیے تھے۔

ملزم معین خاں فیض آباد حلقہ کے سماج وادی رکن پارلیمنٹ اودیش پرساد کا قریبی مددگار بتایا جاتا ہے۔ درایں اثنا پورا قلندر پولیس اسٹیشن انچارج رتن شرما اور بھدرسہ آؤٹ پوسٹ انچارج اکھلیش گپتا کو معطل کردیا گیا۔

اسی دوران ایس ڈی ایم سہوال محکمہئ مال کے عہدیداروں کے ساتھ ملزم ایس پی لیڈر معین خاں کے مکان آکر اس کی املاک کی پیمائش کیے۔ متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ چیف منسٹر نے انھیں تیقن دیا ہے کہ ملزم ایس پی لیڈر کی املاک کی تحقیقات کی جائیں گی اور غیرقانونی املاک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w