کھیل

بنگلہ دیش نے سعودی عرب کے کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ صدر بی سی بی امین الاسلام نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں اور کوچز نے سعودی عرب کے لیے کھیلنا تھا۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کھلاڑیوں اور کوچز کیلئے کی گئی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ صدر بی سی بی امین الاسلام نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں اور کوچز نے سعودی عرب کے لیے کھیلنا تھا۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی

امین الاسلام کی کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ سعودی عرب نے دو ماہ پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا میں نے نو کہہ دیا تھا۔

صدر بی سی بی کے مطابق سعودی عرب نے مرد و خواتین کھلاڑیوں اور پھر کوچز دینے کا کہا، میں کیسے اپنے ملکی مفاد کے برعکس کھلاڑیوں اور کوچز کی اجازت دوں گا؟ امین الاسلام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ویژن 2030 کے تحت بین الاقوامی کرکٹ کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرکٹ پر کثیر سرمایہ کاری بھی کر رہا ہے ،انٹرنیشنل کرکٹ فورس بننے کے لیے سعودی عرب نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے رابطے کئے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک سے کھلاڑی اور کوچز لانے کے لیے رابطے کیے، کھلاڑی اور کوچز قانونی تقاضے کرنے پر سعودی عرب کے لیے کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔


کرکٹ ویب سائٹ نے کہا کہ یو اے ای اور یو ایس اے ایسی حکمت عملی اپنا چکے ہیں۔