کھیل

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز ہندوستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ کرے گا

بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر برائے کھیل، آصف نظرول نے بی سی بی کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئی سی سی کو کھلاڑیوں کے تحفظات سے آگاہ کرے۔ بنگلہ دیش کو اپنے ابتدائی تین میچز کولکتہ میں کھیلنے ہیں، تاہم اب سیکیورٹی خدشات کی بنا پر متبادل وینیو کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کھیل کے میدان تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فوج سے مدد مانگ لی
مستفیض الرحمن سرپر گیند لگنے سے زخمی
ڈراویڈ کا اضافی 2.5 کروڑ روپئے بونس لینے سے انکار
دوردرشن ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر کھیل براہ راست ٹیلی کاسٹ نشر کرے گا
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے آئی سی سی سے مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے میچز ہندوستان کے بجائے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔

یہ پیش رفت فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) سے ریلیز کیے جانے اور ہندوستان میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے بعد سامنے آئی ہے۔