سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

ویڈیو: ملکہ الزبتھ کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کاادعا

سعودی عرب کے حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے جس نے ادعا کیا ہے کہ اس نے مرحوم ملکہ دوم الزبتھ دوم کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ کا سفر کیاتھا۔

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے جس نے ادعا کیا ہے کہ اس نے مرحوم ملکہ دوم الزبتھ دوم کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے مقدس شہر مکہ کا سفر کیاتھا۔

یہ شخص جو کہ یمن کا باشندہ ہے پیر کو ویڈیو ایک کلپ منظر عام لایاہے جس میں بتایا گیاہے کہ وہ مکہ معظمہ کی مسجد الحرام میں موجو د ہے جو کہ اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔

سوشیل میڈیا پر ویڈیو کلپ پیش کرتے ہوئے اس نے ادعا کیا ہے کہ مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے یہاں آیا ہے۔ جبکہ غیر مسلموں کا یہاں داخلہ ممنوع ہے۔ ویڈیو کلپ میں ایک بیانر دکھایاگیا ہے جس میں لکھاگیاہے کہ ملکہ الزبیتھ دوم کی روح کی تسکین کے لیے عمرہ کیاجارہاہے۔

اس نے کہا ہے کہ میں نے خدا سے دعا کی ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کو جنت نصیب کرے۔ یہ فوٹیج سعودی سوشیل میڈیا پر گشت کرنے لگا جس کے بعد ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے اس شخص کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

سیکوریٹی فورسس نے یمنی باشندے کو گرفتار کرلیاہے جس نے مسجد الحرام میں ویڈیو کلپ منظر عام لایا۔ بتایاجاتاہے کہ عمرہ سے متعلق قواعد اور ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بات اسٹیٹ میڈیا کی جانب سے پیر کو دیر گئے بیان میں بتائی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کے اس باشندے کو گرفتار کرلیاگیاہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کا جمعرات کو انتقال ہوگیا اور 19ستمبر کو ان کی آخری رسومات کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔