ایشیاء

بنگلہ دیش کے پہلے فوجی سربراہ کے ایم شفیع اللہ کا انتقال

بنگلہ دیش کے پہلے فوجی سربراہ اور پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ آزادی کے دوران سیکٹر کمانڈر رہے ریٹائرڈ میجر جنرل کے ایم شفیع اللہ اتوار کے دن انتقال کرگئے۔ وہ 90 برس کے تھے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے پہلے فوجی سربراہ اور پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ آزادی کے دوران سیکٹر کمانڈر رہے ریٹائرڈ میجر جنرل کے ایم شفیع اللہ اتوار کے دن انتقال کرگئے۔ وہ 90 برس کے تھے۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

فوج نے ایک بیان میں کہاکہ اُنہوں نے ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل میں دوران علاج آخری سانس لی۔ اُنہیں 2 جنوری کو اس دواخانہ میں شریک کرایاگیاتھا۔ اُنہیں شوگر، ہائی بی پی، تھائیرائیڈ، فیٹی لیور اور ڈیمنشیا(بھولنے) کی کئی بیماریاں تھیں۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ نے اُن کے انتقال پر دکھ ظاہر کیا۔ ریٹائرڈ میجر جنرل کے ایم شفیع اللہ1971 میں پاکستانی فوج کی انفنٹری کی سکینڈ ایسٹ بنگال رجمنٹ کے سکینڈ اِنڈ کمانڈ تھے۔ یہ رجمنٹ ڈھاکہ کے مضافات جئے دیب پور میں تعینات تھے۔