آندھراپردیش

انتخابات میں غریب پسماندہ اور امیر افراد کے درمیان لڑائی: وجے سائی ریڈی

نیلور لوک سبھا حلقہ کے وائی ایس آرکانگریس امیدوار و رکن راجیہ سبھا وجے سائی ریڈی نے کہا کہ ان انتخابات میں ایک طرف غریب پسماندہ اور دوسری طرف امیر افراد کے درمیان لڑائی ہے۔

حیدرآباد: نیلور لوک سبھا حلقہ کے وائی ایس آرکانگریس امیدوار و رکن راجیہ سبھا وجے سائی ریڈی نے کہا کہ ان انتخابات میں ایک طرف غریب پسماندہ اور دوسری طرف امیر افراد کے درمیان لڑائی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور

وائی ایس آر کانگریس پارٹی سماج کے غریبوں، دبے کچلے اور پسماندہ افراد کے لیے لڑ رہی ہے، دوسری طرف تلگودیشم اور بی جے پی اتحاد صرف امیروں کے لیے لڑ رہا ہے۔

زبردست اکثریت کے ساتھ انتخابات میں وائی ایس آرکانگریس کی کامیابی ہوگی۔ نیلور پارلیمانی حلقہ کے لیے جلد ایک علیحدہ منشور جاری کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈودعوی کرتے ہیں کہ ان کو سیاست کا 40سال کا تجربہ ہے، لیکن وہ انہیں ایک انتہائی خود غرض سیاست داں سمجھتے ہیں جن کے پاس کوئی اصول نہیں ہے، کوئی اخلاقی قدر نہیں ہے وہ صرف اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔