بازار گھاٹ آتشزدگی سانحہ، اہم ملزم رمیش کمار گرفتار
پولیس پریس نوٹ کے بموجب بازار گھاٹ علاقہ میں واقع عمارت میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعہ میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
حیدرآباد: نامپلی پولیس نے بازار گھاٹ کی عمار میں آگ لگنے کے واقعہ میں ملوث اہم ملزم رمیش کمار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس پریس نوٹ کے بموجب بازار گھاٹ علاقہ میں واقع عمارت میں زبردست آگ لگ گئی تھی۔ اس واقعہ میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس عمارت میں کیمیکل رکھنے والے ملزم رمیش کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملزم رمیش کمیکل کا کاروبار کرتا ہے۔ اس نے عمارت کے سیلار میں کمیکل کا گودام بنا رکھا تھا۔
مہلوکین میں محمد اعظم، محترمہ ریحانہ بیگم، فضاء،محترمہ طہورہ،مہورمریم، یُسریٰ فاطمہ، ڈاکٹر ذاکر حسین، محمد حسیب الرحمن، محترمہ نکہت سلطانہ اور محمد طلحہ ناصر شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ آگ کیسے لگی معلوم کرنے کیلئے کیمیکل کا نمونہ اور ڈی وی آر فارنسک اینڈ سائنس لیباریٹری کو روانہ کردی گئی ہے۔
30 ڈرمس اور 88 کیانس ضبط کرلئے گئے ہیں۔ ملزم رمیش کمار کے خلاف نامپلی پولیس نے کرائم نمبر 347/2023 میں دفعات 304,285,286 آئی پی سی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔